15 نومبر 2025 - 02:12
ویڈیو | ہمارے تمام تنازعات اور پسماندگیوں کی جڑ اسرائیل کا وجود ہے، عمانی تجزیہ کار

مشہور عمانی تجزیہ کار نے ایک ویڈیو پیغام ميں عربوں کی ترقی روکنے میں اسرائیلی کردار پر روشنی ڈالی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) عمانی تجزیہ کار "علی بن مسعود المعشنی": امت کی حالت دیکھیں کہ وہ کس طرح پریشان اور منتشر ہو گئی ہے اور مغربی تسلط میں آ گئی ہے۔ صرف اسرائیل کا حال مختلف ہے۔ جب بھی ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نہیں، یہ تمہارے لئے [اچھا] نہیں ہے، یہ صرف اسرائیل کے لئے ہے۔ جب تک اسرائیل موجود ہے، تم مجبور ہو کہ اس کی طرف لوٹو، تمہاری باگ ڈور اور تمہاری طاقت کا تعلق اسرائیل سے ہے۔۔۔ ہم ترقی کیوں نہیں کر سکے؟ تم ترقی نہیں کر سکتے جب تک کہ اسرائیل موجود ہے۔ ہم آپس میں لڑ کیوں رہے ہیں؟ کیونکہ اسرائیل موجود ہے۔ اس سوال کا جواب کہ ـ جاپان اور کوریا ترقی کیوں کر گئے اور ہم نہیں؟ ـ یہ ہے کہ ان کے یہاں اسرائیل نہیں ہے، اور ہمارے پاس ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha